ہمارا معاشرہ کس ڈگر پر چل رہا ہے ۔ مغربی اقدار و تہذیب نے
نہ ہمیں ادھر کا رہنے دیا ہے نہ ادھر کا ۔ کیا دے رہے ہیں ہم اپنی اس نسل کو اور
کیا چھو ڑکر جائیں گے آنے والی نسلوں کے لئے۔ اردو جو اب ناپید ہوتی جا رہی ہے کون
بچائے گا اسے ۔ جسے دیکھو انگریزی کا رونا رو رہا ہے ۔ اس نسل کا سچ میں وہ حال ہو
گیا ہے کہ " کوا چلا ہنس کی چال ،اپنی چال بھی بھول گیا"۔ خدارا اپنے آپ
کو پہچانیں ۔ اپنی تہذیب کو پہچانیں ۔ اتنی پیاری تہذیب ، اتنی پیاری ہماری ثقافت،
اتنی پیاری ہماری اسلامی تعلیمات ۔اور ہم ۔۔کیا کر رہے ہیں ۔ لباس ، چال ڈھال ،
فیشن، تعلیم ، سب کچھ مغرب کو پیارا ہوتا جا رہا ہے ۔میرےیہ بلاگ شروع کرنے کے دو
اہم مقاصد ہیں
·
اردو ترویج اور تدریس
·
اردو سے متعلقہ
مضامین و عنوانات
دوسرے نکتہ کا مقصد میری اپنی مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے ہوا ۔ میں شعبہ تدریس سے تعلق
رکھتی ہوں جب کبھی اردو قواعد و انشاء یا
تفاہیم کے لئے متن تلاش کرنے بیٹھی ، کہیں نہ ملے ۔ اس لئے میں نے تہیہ کیا کہ میں
ان اساتذہ کے لئے جنہیں اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے ۔ان کے لئے آسانیاں پیدا کروں
۔دوسرا وہ طلبہ و طالبات جنہیں اردو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے ان کے لئے بھی اس
بلاگ میں سب کچھ ہو ۔ اپنی سی پوری کوشش ہو گی کہ ان تمام پہلوؤں پر کام ہو جو
اردو کا حصہ ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں